بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ اُن کے ملک سے باہر جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو ایک بار ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس میں ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں 91 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

مظاہرین کی جانب سے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کے مطالبے میں بھی شدت آ گئی تھی۔

بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ اور ان کی چھوٹی بہن ریحانہ ملک سے ’محفوظ مقام‘ پر پہنچ چکی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مستعفی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ محفوظ مقام پر پہنچ چکی ہیں۔

مقامی میڈیا اپنے ذرائع سے رپورٹ کررہا ہے کہ شیخ حسینہ مغربی بنگال پہنچ گئی ہیں۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا جب کہ ملک میں امن واپس لائیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تمام مسائل حل کرنے کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.