وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے نوجونواں پر زور دیا ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر توجہ دیں کیونکہ آنے والا دور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ہے۔ عطا تارڑ بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج کے این سی یوکے کے ساتھ انٹرنیشل فاونڈیشن ایئر کی ڈگری کی فراہمی کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔۔
بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج نے پاکستانی طلبا کےاعلی تعلیم کے حصول کے لیے این سی یوکے کے ساتھ انٹرنیشل فاونڈیشن ایئر کی ڈگری کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا،
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدہ کے مطابق بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج اپنے ملک گیر کیمپسس میں طلبا کو این سی یوکے کی ڈگری انٹرنیشنل فاونڈیشن ایئر کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اس نئی شراکت داری کے باعث طلبا فاونڈیشن ایئر کورس کو مکمل کرنے کے بعد این سی یوکے کی پارٹنر یونیورسٹی میں باآسانی داخلہ حاصل کر سکیں گے اور اعلی تعلیم کے حصول کو یقینی بنا سکیں گے۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے یہ جان کر کہ تعلیمی ادارے آنے دور کے تقاضوں کے لئے طلبا کو تیار کر رہے ہیں۔
ادارے کی کنٹری ہیڈ کا کہنا تھا کہ طلبا کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں منوا سکتے ہیں۔
ادارے کے سی ای او کا کہنا تھا کہ بیکن ہاوس انٹرنیشنل کالج پاکستان میں طلبا کو بین الاقوامی اعلی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو بین الاقوامی انجینئرنگ ڈگری بھی فراہم کرتا ہے۔
این سی یوکے ساتھ شراکت داری میں مختلف ممالک میں 45 سے زیادہ پارٹنر یونیورسٹیاں ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔
Comments are closed.