پاکستان مسلم لیگ نون کا وزیراعظم عمران خان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ نون نے وزیراعظم عمران خان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا، احسن اقبال نے کہا ہے کہ سات روز قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا وزیراعظم پر عدم اعتماد ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے طارق فضل چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر لیگی رہنما نے تحریک انصاف حکومت کو سخت تنقید کا نظانہ بنایا، احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم قوم کوگمراہ کررہے ہیں ، سی پیک منصوبوں پر الزام عائد کرنا دوست ملک چین کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلسل ایک ہفتے تک قومی اسمبلی اجلاس میں کورم ٹوٹنا وزیر اعظم پرعدم اعتماد کا اظہار ہے، حکومت کے تین سال میں عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکے ہیں،پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نون لیگ دور کے منصوبوں کی تختیاں بدل کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، سی پیک منصوبوں پر عدم اطمینان کا مطلب دوست ملک چین کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Comments are closed.