اسرائیل کی فوج نے پیر کی صبح جنوبی غزہ میں مصر کے ساتھ سرحد پر واقع علاقے رفح میں فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ تازہ ترین کارروائیوں کا سلسلہ اب ختم کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نےرفح کے ضلعے شبورہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ادارے نے رپورٹ کیا کہ غزہ کے محکمۂ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے رفح میں حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے حماس کے خلاف زمینی کارروائی سے قبل رفح سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
Comments are closed.