آزاد کشمیر کابینہ وفاق کیخلاف ڈٹ گئی، آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرنے سے انکار

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا، جس کے  بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

آزاد کشمیر کابینہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہے اور بجٹ منظور کرنے سے انکار کردیا گیا، جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے وفاقی حکومت پر قبل از انتخاب دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیراعظم راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے 5 کروڑ روپے فی حلقہ خرچ کرنا چاہتی ہے،جو کہ وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،  انہوں نے واضح کیا کہ فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔

Comments are closed.