القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان ، بشری ٰ بی بی ، شہزاد اکبر اور شیخ رشید طلب

نیب نے القادر کرپشن ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی ، شہزاد اکبر اور شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا ہے۔ عمران خان اور بشری ٰ بی بی دونوں کو کل 18 مئی کو نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کو 18 مئی کو طلب کیا ہے۔ بشری ٰ بی بی کو کہا گیاہے کہ کیس سے متعلقہ دستاویزت اور بطور ٹرسٹی القادر ٹرسٹ ریکارڈ ہمراہ لیکر نیب دفتر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے 11 بجے اورشیخ رشید کو 24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی کل18 مئی صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیشی کاسمن جاری کر دیا ہے ۔عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب بھی طلب کیے ہیں۔

عمران خان کو بھیجے گئے سمن میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت سمیت 19 کروڑ پاؤنڈ کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ اور القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات کا ریکارڈ بھی ہمراہ لیکر آئیں۔

Comments are closed.