علی امین گنڈا پورڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت سے گرفتار

 ڈیرہ اسماعیل خان : سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورنے کہا کہ یہ لوگ ہائی کورٹ میں گھس رہے تھے، میں نہیں چاہتا تھا کہ ایسا ہو اس لیے گرفتاری دی۔

علی امین گنڈا پورنے کہا کہ مجھے نہیں پتہ یہ لوگ کا کریں گے، یہ جو بھی کریں میں تیار ہوں۔یہ جو بھی کریں میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہر بندہ یہی کہہ رہا ہے کہ اوپر سے آرڈر ہے اس لیے گرفتار کرنا ہے، میرے اوپر تو اللہ ہے انکا نہیں پتا کہ انکے اوپر کون ہے۔میرے اوپر اس وقت کوئی کیس بھی نہیں ہے، جو تھے ان میں عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔

Comments are closed.