دسمبر تک موصول تمام حج درخواستیں کامیاب قرار ، درخواستوں کی وصولی میں 7 دن کی توسیع کردی : چوہدری سالک حسین
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ 3 دسمبر 2024 تک حج کے لئے موصول ہونے والی تمام درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں جبکہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کے باعث عازمین حج کی درخواست پر درخواستوں کی وصولی میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کو خوشخبری دی ہے کہ 3 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمین حج کو کامیاب قرار دے دیا گیا،
سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کے باعث عازمین حج کی درخواست پر درخواستوں کی وصولی میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سرکاری حج سکیم میں درخواستیں اب 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی، کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں،سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گذاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے،عازمین حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے۔
Comments are closed.