اسلام آباد:حکومت اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔حکومتی رہنماوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، آصف علی زرداری بولے ، ہم سب نے ملکر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے، اب اسے مل کر ہی بجائیں گے۔
حکومت اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کا اجلاس کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی ۔نواز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان فوری الیکشن نہ کروانے پر متفق نظر آئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب نے ملکر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے ، اب اسے مل کر ہی بجائیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کرینگے، اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بڑے فیصلے کرنے کا بھی مکمل اختیا ر دے دیا۔ حکومتی رہنماوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
دوسری جانب اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ عمران خان کے خلاف جہاں بھی کرپشن کا کوئی ثبوت ملا فوری قانونی کارروائی ہوگی جبکہ سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس میں عسکری قیادت کے سامنے کھل کر معاشی صورتحال رکھی جائے گی ۔
Comments are closed.