امریکہ کا ارشد شریف کے قتل پراظہارافسوس،شفاف تحقیقات پرزور

ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرعام پرابھی تک نہیں آئیں، امریکہ صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے،پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس

امریکہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیس کی صاف و شفاف تحقیقات پرزور دیا ہے۔امریکی محکمہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ کینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعہ کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں۔ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظر عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی۔امریکا صحافیوں کے بلاخوف کام کرنے کے حق میں ہے۔آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف عدالت سےرجوع کرنے کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے۔پاکستانی سیاسی نظام اورعدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.