امریکا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے بڑے تجارتی شراکت دار امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہے،۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکا کی 247ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر  ہوئے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا  کے ساتھ  تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔پاکستان اور امریکا اچھے دوست ہیں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مشترکہ موسمی اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے پر کام کر رہے ہیں۔امریکا پاکستان کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کا خواہاں ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال  پاک امریکا تعلقات کی  وسعت  کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے۔امریکاپاکستان کے ساتھ شراکت کو مزید وسعت دینے  کے لیے پُر امید ہے۔

Comments are closed.