الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست دائر

آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 50 کامیاب آزاد امیدوار اب تک سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، ان آزاد اراکین کو سنی اتحاد کونسل کے ممبر کے طور پر شمارکیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.