ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے لیے 40کروڑ کی آفر ہوئی، ن لیگی ایم پی اے کا الزام

لاہور : مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی سُنبل حسین نے دعویٰ کیا ہےکہ انہیں 40 کروڑ روپےکی آفر کی گئی تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کریں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سنبل حسین نے کہا کہ انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی تاکہ وہ 24 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں اور غیر حاضر رہیں۔ سنبل حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پیش کش سے انکار کردیا۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 10 کروڑ روپےکی آفر کی تھی تاہم انہوں نے ٹھکرادی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں جس میں انہوں نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام لگایا ہے۔

Comments are closed.