سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔بھارتی فوج نے شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے راکہامہ میں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے نام پر کشمیری عوام کو ہراساں کیا گیا، قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھی گئی۔
Comments are closed.