پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے بعد کیا سائیڈ ایفیکٹس سامنے آئے؟

پاکستان میں کورونا وباء سے بچاؤ کی لگائی جانے والی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس (مضر اثرات) پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی جانے والی انسداد کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات پر مبنی ایک مختصر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔جس  کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آنے کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان چار ہزار 329 شہریوں میں سے ویکسین لگوانے کے بعد منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایات تھیں جب کہ ویکسین لگوانے والے 33.1 فیصد افراد کو انجیکشن لگنے کی جگہ پر درد کی شکایات تھیں۔

وزارت صحت کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ ویکسین لگوانے کے بعد جن افراد کو سائیڈ ایفیکٹس ہوئے ان میں سے 15.4 فیصد کو سر درد، جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں جب کہ ویکسین لگوانے والے6.7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔

Comments are closed.