آرمی چیف کی تقرری نہیں میرٹ ہونا چاہیے، عمران خان
مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کرانا چاہتی ہے اور ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت بند کی تھی کیونکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون توڑا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی، عمران خان کا کرک جلسے سے خطاب
کرک : سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے۔
کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کرانا چاہتی ہے اور ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت بند کی تھی کیونکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون توڑا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی۔
عمران خان نے کہا اقتدار میں آکرذاتی فائدہ لینا کرپشن ہوتا ہے، یہ لوگ جب بھی اقتدارمیں آئے ملک کے قرضے بڑھ گئے۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں، نوازشریف کے بیٹے ان مہنگے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا، حسن شریف جس گھر میں رہتے ہیں اس کی قیمت 10 ارب روپے ہے، حسن شریف سے پوچھا جاتا کہ پیسے کہاں سے لائے تو کہتا ہے پاکستانی شہری نہیں تو جواب کیوں دوں؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکے بیٹے بھی باہر رہتے ہیں، یہ اقتدار میں پیسہ بنانے کے لیے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے پاکستان امداد مانگ کر گزارا کر رہا ہے، بھارت اور بنگلادیش ہم سے آگے نکل گئے، اب زرداری اور شہباز شریف کے ساتھ تیسری وکٹ کو گرانا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے، عمران خان کو آرمی چیف نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کو میرٹ چاہیے
Comments are closed.