ریکوڈک سے متعلق بلوچستان کے لیے  65 ارب روپے کی منظوری

ریکوڈک سے متعلق رقوم کی منظوری سے منصوبے پر کام تیز ہوسکے گا، وزارت خزانہ

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق بلوچستان کے لیے  65 ارب روپے اور بلوچستان کے شیئرز کے لیے 71 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا ۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ریکوڈک منصوبے کےلیے دو اختصاریے ایجنڈے میں شامل کئے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق بلوچستان کے لیے  65 ارب روپے کی منظوری دی ہے جبکہ ریکوڈک میں بلوچستان کے شیئرز کے لیے 71 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ریکوڈک سے متعلق رقوم کی منظوری سے منصوبے پر کام تیز ہوسکے گا۔

Comments are closed.