لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کا اعلان
بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔ پریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم لائیں گے۔ 18سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم قائم کی۔لاہور،راولپنڈی اورملتان میں صحافیوں کو سینکڑوں پلاٹ دیئے گئے۔صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پوراکریں گے، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی
اسلام آباد : وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کا اعلان کیا ہے۔لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کا اعلان کیا گیا۔لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں 500کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز2کیلئے مختص ہوں گے۔ لاہورپریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2میں 5،5مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے جبکہ لاہور پریس کلب میں بی بلاک میں غیر قانونی طورپر 15 پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔ پریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بلاک کے متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔ فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پانچ،پانچ مرلے کے 468پلاٹ دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35 کروڑ سود معاف کردیا ہے۔ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنے تھے۔
چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم لائیں گے۔ 18سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم قائم کی۔لاہور،راولپنڈی اورملتان میں صحافیوں کو سینکڑوں پلاٹ دیئے گئے۔صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پوراکریں گے۔
پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ چودھری محمد اقبال، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انور رضا، صدر لاہور پریس کلب محمد اعظم چودھری، صدر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رانا محمد طاہر،پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راؤ پرویز اختر اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں موجود تھے۔
Comments are closed.