اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سیکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق درآمدی موبائل فونز،آٹو سی بی یو، چاکلیٹ، جوسز پر سیلز ٹیکس25 فیصد ہو گا،کارپیٹس، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز پرسیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔کتوں اور بلیوں کی خوراک پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مچھلی، فٹ وئیر اور فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا، فرنیچر، آئس کریم، جیم، جیلی اور لیدر جیکسٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا، شیمپو، سن گلاسز، کیچپ پر سیلز ٹیکس25 فیصد ہوگا، ٹریولینگ بیگز اور سوٹ کیسز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا، اسلحہ، پاستا، موسیقی کےآلات اور فروزن گوشت پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دروازوں، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیوکوریشن آرٹیکلز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا، ہوم اپلائنسز، سینیٹری اینڈ باتھ روم کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوگا جبکہ کراکری اور کارن فلیکس پر بھی سیلز ٹیکس25 فیصدہوگا۔
Comments are closed.