کیا چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے پیچھے بھی ویگو ڈالے لگے ہیں؟عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نےقومی اسمبلی میں خطاب کرتے کہا کہ چین کی اعلی ترین قیادت نے پاکستان میں کہا کہ چینی ماہرین کی زندگیوں کو خطرات دراصل سی پیک کی سرمایہ کاری کے لئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کی طرف سے اس حدتک سیکیورٹی خطرہ بتانا خطرناک ہے، آرمی چیف فوری کورکمانڈرز کانفرنس بلائیں جو صرف چینی شہریوں اور ماہرین کی سیکیورٹی پر ہونی چاہیے، کانفرنس اب تک سیکیورٹی کی ناکامی کا بھی جائزہ ل۔

عمر ایوب نے کہا کہ بتایا جائےکہ چینی شہریوں کو نشانہ بنانےوالے دہشتگردوں کے پیچھے بھی ویگو ڈالے لگے ہیں یا صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کل پی ٹی آئی کے احتجاج پر پنجاب سے سو سے زائد کارکنان گرفتار کئے گئے ہیں، ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ،

اپوزیشن لیڈر نےآئی جی پنجاب کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.