آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس کے تباہ ہونے کے بعد بھارت سے لڑاکا طیاروں کی خریداری کا عمل معطل کردیا ہے۔ 1.2 بلین ڈالر مالیت کا یہ ممکنہ معاہدہ تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل سمجھا جارہا تھا۔
ڈیل خطرے میں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 12 تیجس لڑاکا طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ بھارتی تیار کردہ تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی عالمی فروخت ہوتی، تاہم حادثے نے پورے معاملے کو غیر یقینی بنا دیا۔
اسرائیلی کمپنی کو بھی بھاری نقصان
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بڑا مالی نقصان ہوگا۔ تیجس طیارے میں نصب ریڈار سمیت کئی جدید نظام اسرائیل میں تیار کیے گئے تھے، اور ڈیل رکنے سے اسرائیلی کمپنی کو دسیوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
دبئی ایئر شو کا حادثہ
21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ حادثے کے بعد طیارے کی کارکردگی اور حفاظتی معیار پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔
Comments are closed.