آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہاکی کے فروغ کیلئے5 کروڑ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد: قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اہم اقدام۔۔۔۔۔۔۔ہاکی فیڈریشن کےلیے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جس میں صدر پی ایچ ایف نے قومی کھیل کی بحالی اور ہاکی میں کھویا ملکی مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت ہاکی کے کھیل کی بحالی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ پاک فوج نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کیلئے ہمیشہ مدد کی۔ انہوں نے قومی کھیل کے فروغ کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی کے کھیل کے فروغ کےلیے تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج  نے پہلے ہی راولپنڈی اوراوکاڑہ میں 2 آسٹروٹرف اسٹیڈیم بنائے ہیں۔

Comments are closed.