آرمی چیف کا قومی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہاؤس میں منعقد افطار ڈنر نے میں قومی کرکٹرز، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دیگر بورڈ حکام نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے بابر اعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے کیمپ اور اُس میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ملک میں کرکٹ کی سپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.