آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہےکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے گراں قدر قربانیاں دیں۔ آرمی ٹیمز اسپرٹ مقابلے پاک فوج کے عزم مصمم اور قابلیت کا اظہار ہیں۔ ایسی مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں ۔
ساتویں پاکستان آرمی ٹیمز اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہوگئے ۔ امریکہ ،ترکی اور قطر سمیت 15دوست ممالک کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمان کی بطور مہمان خصوصی شر کت کی ۔ سپہ سالار نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی سات ٹیموں سمیت بائیس ٹیموں نے 60گھنٹوں کی سخت پیٹرولنگ مشق میں حصہ لیا۔ پیٹرولنگ مشقیں 25سے27فروری کے دوران پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئیں۔چین ،جرمنی، سعودی عرب ،انڈونیشیا ، میانمر اور آذربائیجان نے بطور مبصرمشق کا مشاہدہ کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہاکہ مشقوں سے پیشہ ورانہ فوجی اور حربی مہارتیں بہتر ہوتی ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ یہ مشقیں پاک فوج کے عزم مصمم اور قابلیت کا بھی اظہار ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے گراں قدر قربانیاں دیں۔
آرمی چیف نے مشقوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے جوانوں اور ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا۔ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
Comments are closed.