آزاد کشمیر میں بگڑتی صورتحال ، صدر آصف علی زرداری نے اہم اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج کا نوٹس لے لیتے ہوئے اہم اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس میں صدر کو آزاد کشمیر میں احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں وزراء اور پارٹی کے اہم رہنما شرکت کریں گے، صدر نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.