نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمرنے ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے اور ہیلتھ سسٹم پر بڑھتے دباؤ تشویش کااظہارکیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے میں تیزی سے اضافہ شروع ہو گیا، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
این سی او سی سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا بھارتی ویریئنٹ پڑوسی ممالک اور ریجن میں تباہی مچا چکا، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مہربانی کر کے ایس او پیز پر عمل اور جلد ویکسین لگوائیں،تا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں۔
Comments are closed.