اسلام آباد:آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی بجٹ کے تحت 9 سو ارب روپے مختص کر دئیے گئے،،ڈیموں کیلئے سو ارب روپے مختص کیے گئے، نو سو ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ انسداد کرونا، آبی وسائل توانائی اور ٹرانسپورٹ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایاکہ آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد ، زراعت کی شرح نمو 3.8 فیصد، صنعتی شعبے کیلئے 6.8 فیصد اور تعمیرات کیلئے شرح نمو کا ہدف 8.3 فیصد رکھا گیا ہے۔ بر آمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالر جبکہ ترسیلات کا ہدف 31 ارب تیس کروڑ ڈالر ہے۔آئندہ مال سال جاری منصوبوں پر 70 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کریں گے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو دو سال میں مکمل کریں گے۔ڈیموں کی تعمیر کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اسد عمر نے بتایاکہ داسو، دیامر اور بھاشا ڈیم پر کام جاری رہے گا، توانائی کے لیے 103، مواصلات اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 265 اور سماجی شعبہ کے لیے 169 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے لیے 54، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے لیے 45 اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.