پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا

کولمبو:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پانچویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان نے 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔ محمد رضوان 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈی ایس ایل کے تحت    جیت کے لیے سری لنکاکو 252 رنز ہی بنانے ہوں گے۔

بارش کے باعث میچ کو مزید کم کرکے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے جبکہ اننگز بریک بھی آدھے گھنٹے سے کم کرکے 20 منٹ کیا گیا ہے۔ اس قبل بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں 27.4 اوورز میں 130 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی تھیں جس کے بعد میچ بارش شروع ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

عبد اللہ شفیق اور فخر زمان کو بولرز کو کھیلنے میں مشکلات کا سامنا رہا اور پانچویں اوور میں صرف 8 رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو فاسٹ کلین بولڈ ہوگئے ۔بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 50 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 16 ویں اوور میں 73 کے مجموعی اسکور پردوسری وکٹ بھی گرگئی۔ بابراعظم 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

100 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 108 کے اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب محمد حارث صرف تین رنز بنانے کے بعد پاتھیرانا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ 130 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

Comments are closed.