قومی حکومت میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، آصف علی زرداری

سابق صدر سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینٹر سلیم مانڈی والا شریک تھے۔

Comments are closed.