کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کر دی۔
عاصم حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سابق صدر کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے سوشل میڈیا پر سابق آصف علی زرداری کی تصویر بھی شیئر کی۔
سابق صدر صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، یواے ای سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی پاکستان آ کر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا تھا اور رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
Comments are closed.