ٹنڈوالہ یار :سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانے کو آگے لے کر چلنا ہے۔ یہ عہد اور وعدہ ضرور کرتا ہوں کہ غریبوں کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑونگا۔ ہمیشہ غریبوں کے ساتھ کھڑا رہونگا۔ انشاء الله آئندہ نسل بلاول اورآصفہ کی قیادت میں عوامی فلاح کے کام کرتی رہے گی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تھوڑا بہت ہمارا اور وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔ سیاست میں مسئلے ہوتے رہتے ہیں۔ پورے پاکستان اور لاہور جارہا ہوں جہاں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اوران کا مقابلہ کرونگا۔
سابق صدر نے کہاکہ جب تک ان کا وہاں مقابلہ نہیں کریں گے تو یہ رکیں گے نہیں۔ یہ آپس میں نانی کا کنبہ بنا کر بیٹھے ہیں جو کبھی کسی روپ میں تو کبھی کسی روپ میں۔ حقیقت میں ہیں وہی۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ انشاء الله آئندہ ان کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی ان کے ساتھ جنگ ہوگی جس میں فتح عوام کی ہوگی۔
Comments are closed.