چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔۔ وزیر اعظم نے خالد منصور کومعاون خصوصی برائے سی پیک افئیرز تعینات کر دیا۔ عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں، اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اتھارٹی کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا۔

خالد منصور سی ا ی او حب پاور کمپنی ، صڈر اوور سیز انوسیٹرز چمبرز آف کامرس اینڈ اینڈسٹری اور اینگرو گروپ آف کمپنیر کے صدر سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

دوسری جانب عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اتھارٹی کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا ،یہ کام وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ اب سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ متعین ہو چکی ہے ،انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی لائف لائن ہے ، انشاء اللہ سی پیک پاکستان کوترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی عاصم سلیم باجوہ کی خدامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کیلئے ان کی خدمات کاشکریہ اداکرتاہوں۔عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے لیے اہم خدمات سر انجام دیں۔

Comments are closed.