اسرائیل کے فلسطین پر حملے سےابتک کم ازکم 3000 ہزار خواتین بیوہ،اور 10 ہزار بچے یتیم

اسرائیل کے حملے کے بعد سے اب تک تقریباً ہر ایک گھنٹے میں دو مائیں اپنی جان سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔

خواتین کے حقوق کی برابری کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطین پر حملے سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے کے بعد سے اب تک تقریباً ہر ایک گھنٹے میں دو مائیں اپنی جان سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔
یواین وومن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جنگ کو، جسے شروع ہوئے اب 100 سے زیادہ دن ہو چکے ہیں، کم ازکم 3000 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں اور گھر کی کفالت اب ان کے کندھوں پر آ گئی ہے، جب کہ کم ازکم 10 ہزار بچوں کے سروں پر ان کے والد کا سایہ باقی نہیں رہا۔
جاری ہونے والی عالمی ادارے کی اس رپورٹ میں صنفی عدم مساوات اور جنگ سے جانیں بچانے کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ فرار ہونے والی خواتین پر بوجھ میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں بار بار بے گھر ہونا پڑ رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے سے کم ازکم 19 لاکھ کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے جس میں 10 لاکھ کے لگ بھگ خواتین اور لڑکیاں ہیں جو پناہ اور تحفظ کی تلاش میں ہیں۔

Comments are closed.