اسرائیل پر حملہ ،ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا جائے گا:امریکہ

واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کے تناظر میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرے گا۔ ان پابندیوں میں ایران کے ڈرون اور میزائل پروگراموں کے ساتھ ساتھ اس کی پاسداران انقلاب فورس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے منگل کی رات واشنگٹن میں اس بات کی تصدیق کی کہ گزشتہ ہفتہ کے اواخر میں اسرائیل پر ایران کے “غیر معمولی ” حملے کے بعد امریکہ تہران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سلیوان کے بقول، “اسرائیل پر ایران کے غیر معمولی فضائی حملے کا جامع جواب دینے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سمیت تمام اتحادیوں اور شراکت داروں کے علاوہ کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی صلاح و مشورے کر رہے ہیں۔”

سلیوان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے تحت “ایران کے میزائل اور ڈرون پروگراموں کے ساتھ ساتھ ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب اور ایران کی وزارت دفاع کی حمایت کرنے والے اداروں کے خلاف بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔”

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.