راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پوری کامیابی سے پسپا کر دیا، دہشت گردوں کا تعاقب بلور کے قریبی پہاڑوں میں کیا گیا۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاک افواج بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.