اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ

اسلام آباد : اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکومت نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کو 2 فروری 2023ء کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا تھا۔

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو رواں برس  2فروری کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا۔اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Comments are closed.