اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے آج میں خوش ہوں کہ سائفر کی آڈیو لیک ہوگئی، چاہتا ہوں اب اسے پبلک کردیا جائے، سوچ رہا ہوں اس معاملے کو عدالت میں لے کر جاؤں۔ چیف الیکشن کمشنر پر بھی جم پر تنقید کی۔
اسلام آباد پنجاب ہاؤس میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر خوشی کا اظہار کیا سائفر کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ اور عدلیہ جانے کا بھی عندیہ دے دیا
چیئرمین تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر پر بھی کھل پر تنقید کی، سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ رجیم چینج کے بعدگیارہ سو ارب روپے معاف کروائے جارہے ہیں، عمران خان کا کا کہنا تھا کہ کرپٹ مافیا کی کوشش ہے کہ پاکستان میں حکومت کرو اور پیسہ باہر بھیجو، سوال اٹھایا کہ ملک کے محافظ کو نظر نہیں آرہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟عمران خان نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے گرڈ سٹیشن منگوا رہی ہے۔
Comments are closed.