آڈیولیکس:قومی سلامتی کمیٹی نے رانا ثنا کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
مشاورت کےبعد سائبرسکیورٹی سے متعلق لیگل فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ،وزارت قانون وانصاف کو لیگل فریم ورک کی تیاری کی ہدایت،آڈیو لیکس کی تحقیقات جاری، وزیراعظم ہائوس،سرکاری عمارتوں اور وزارتوں کی ہنگامی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں:حساس اداروں کی بریفنگ،سیلاب سے نقصانات پراظہارافسوس، متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک خدمات اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق،لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش:اعلامیہ
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا۔سروسز چیفس اوراعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آڈیو لیکس کے معاملے پر غور کیا گیا۔حساس اداروں کے سربراہان نے اہم مقامات کی سیکیورٹی پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعظم ہائوس۔سرکاری عمارتوں اور وزارتوں کی ہنگامی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو سائبراسپیس اوراس سے متعلقہ دیگر پہلوئوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔حساس اداروں کے سربراہان نے بریفنگ میں بتایا کہ سوشل میڈیاپرزیرگردش آڈیوز کےمعاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم ہائوس کی سیکیورٹی سےمتعلق بعض پہلوئوں کی نشاندہی کی گئی۔ان پہلوئوں کے تدارک کیلئےفول پروف انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کےمعاملے پرتحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس کے سربراہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔ مشاورت کےبعد سائبرسیکیورٹی سےمتعلق لیگل فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزارت قانون وانصاف کو لیگل فریم ورک کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی۔سیکیورٹی۔سیفٹی اورسرکاری کمیونیکیشنزکےمحفوظ ہونے کو یقینی بنانےکاجائزہ لیا جائے گا۔
شرکا نے اتفاق کیا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سیکیورٹی نظام میں کوئی رخنہ اندازی نہ ڈال سکے۔جدید ٹیکنالوجی، سائبرسپیس کےموجودہ تبدیل شدہ ماحول کے تناظر کو مدنظر رکھا جائے۔
اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی امداداوربحالی ایک قومی ایجنڈےکےطورپراولین ترجیح رہےگی۔متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک اسی جذبے،توجہ اوراشتراک سےخدمات کاسلسلہ جاری رہےگا۔تاریخی تباہ کن سیلاب۔ متاثرین کیلئے ریسکیووریلیف کےاقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ملک بھرمیں سیلاب سے اموات پراظہارافسوس کیا گیا۔لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تین کروڑ30 لاکھ سےزائدسیلاب متاثرین کی فوری امداد کے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی، خوراک،علاج معالجےاوردیگراقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کاموں پرآرمی ،نیوی اورفضائیہ کے کردار کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔شرکاء نے سول سوسائٹی، میڈیا اور مخیر حضرات کے جذبے اور ایثارپراظہارتحسین کیا۔شرکاء نے توقع ظاہرکی کہ کارخیر میں اسی جذبے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اتفاق کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک خدمات اور اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرحادثےکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔وزارت خارجہ کےسیکرٹری سہیل محمودنےوزیراعظم کے اہم دوروں بارے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان سےملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اعلامیہ
Comments are closed.