پاکستان تحریک انصاف حکومت نے ملک کے اندر کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس فیڈریشنز میں شفافیت لانے کے لئے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی سپورٹس فیڈریشنز کا تین سال کا آڈٹ کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی لی جائیں گی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے قانونی حیثیت کی تفصیلات طلب کر لیں، اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ تین سال کی مقامی اوربین الاقوامی فنڈنگ، عملے اور آڈٹ شدہ مالی امور کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
Comments are closed.