بھارت کے 36/9…میں سمجھا 369 ہیں۔۔۔آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پرشعیب اخترکا دلچسپ تبصرہ

بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے کم ترین اسکور36 پر ڈھیرہوگئی۔اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 42 تھا جو انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں  1974 میں بنایا گیا تھا۔

بھارت کے 9 بیٹسمین آؤٹ جبکہ محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، بھارت کاایک بھی  کھلاڑی ڈبل فیگر  میں    داخل نہ ہوسکا۔جوش ہیزل ووڈ نے 5 اورپیٹ کمنز نے 4 شکار کیے۔ پہلی اننگز میں 191 تک محدود رہنے والی آسٹریلوی ٹیم کو فتح کیلیے صرف 90 رنز کا ہدف ملا جو آسٹریلیا نے با آسانی2 وکٹوں  پر حاصل کرلیا۔

  راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے  بھارت کی  آسٹریلیاکے ہاتھوں عبرت ناک شکست  پر تبصرہ کرتے  کرتے ہوئے کہاکہ  آسٹریلیا نے بھارت کو مارا نہیں گھسیٹا ہے ۔ میچ دیکھا تو 36 رنز پر  9 کھلاڑی  آوٹ تھے  لیکن میں سمجھا 369 رنز ہیں۔ غورسے دیکھا تو  پتا  چلا صرف  36 رنز پوری  ٹیم  پویلین لوٹ چکی ہے۔  سابق فاسٹ باولروسیم اکرم  بھی پیچھے نہ رہے، کہتے ہیں ، گالف کھیلنے گیا، واپس  آیا  تو میچ  ختم ہوچکا تھا۔ بھارت یہ شکست آسانی سے بھول نہیں سکتا۔

 بھارت نے پہلی اننگز میں  244 جبکہ دوسری  اننگز میں  صرف 36 رنز بنائے ۔ آسٹریلیانے پہلی   اننگزمیں 191 اور دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 93 رنز بنا  کرمیچ  اپنے نام کرلیا۔

Comments are closed.