آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کا پی سی بی کے ساتھ مالی ہیرا پھیری کا انکشاف

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نےآسٹریلوی آل راونڈر جیمز فوکنر کے الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فوکنر کے بیان پر افسردہ ہیں۔ جیمز فوکنر کی جانب سے جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی اس حوالے سے جلد تفصیلی بیان جاری کرے گا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فوکنر نے پاکستان سپر  لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوچکےہیں اور آخری کے دو میچز نہیں کھیلیں گے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں جیمز فوکنر نے لیگ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پورے وقت کے لیے یہاں موجود رہے ہیں لیکن ان سے بورڈ نے مسلسل جھوٹ بولا جس وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوئے اور لیگ کو چھوڑا ، فوکنر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ ینگ ٹیلنٹ ہے اور شاندار کرکٹ فینز ہیں لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ان سے برتا جانے والے سلوک نامناسب ہے۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ یقین ہےکہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیمز فوکنر اپنے نئے اکاونٹ میں رقم چاہتے تھے اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا۔ جیمز فوکنر الصبح ہوٹل میں نشے کی حالت میں تھے جہاں انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا جس کے بعد باقی کھلاڑی بھی ہوٹل کی لابی میں آگئے۔ جیمزفوکنر کے ساتھ بین ڈنک اور سمت پٹیل بھی تھے۔

Comments are closed.