سری دیوی میرے لیے متاثرکن شخصیت ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، عائزہ خان

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سری دیوی ان کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے سری دیوی کے جیسی پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔ عائزہ خان نے لکھا کہ ’میری بہت سی پسندیدہ اداکاراؤں میں سری دیوی سرفہرست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، افسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت ایک اداکارہ اور ماں، سری دیوی میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہوں جس نے مجھے پسندیدہ اداکاراؤں سے مشابہت رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں سوچا تھا کہ میں ایسا بھی کر سکتی ہوں۔

Comments are closed.