کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی اختتامی تقریبات،بھارت نے راہداری نہ کھولی

بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کا آج کرتارپور میں آخری دن ہے، جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تاہم بھارت کی جانب سے راہداری نہ کھولنے کے فیصلے پر بھارتی یاتریوں نے مایوسی کا اظہار کیا اور پاکستان کے انتظامات کی تعریف کی۔

بھارت کی راہداری بندش برقرار

کرتارپور راہداری بدستور بند رہنے کے باعث اس سال بھی بھارت سے بڑی تعداد میں یاتری شرکت نہیں کر سکے۔ بھارتی حکومت نے آج بھی راہداری کھولنے سے گریز کیا، جس پر پاکستان پہنچے یاتریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

یاتریوں کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کے تحت راہداری کھولنا دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نیک شگون ہوگا۔

پاکستان کے انتظامات کی تعریف

کرتارپور پہنچنے والے بھارتی سکھ یاتریوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں سفر کیا، مگر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے انتظامات، سیکورٹی، رہائش اور خدمت کے تمام انتظامات بہترین ہیں۔

اختتامی تقریب اور اگلے مراحل

دربار انتظامیہ کے مطابق اختتامی تقریب میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ تقریب کے بعد تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کو گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان کے مطابق بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔

Comments are closed.