انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہیں ان کے بعد ویرات کوہلی کے 857 پوائنٹس ہیں۔بابراعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں، ان کے نمبر ون پر آجانے سے بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر 2017 سے ایک روزہ میچز کے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود تھے۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر بھارتی بلے باز روہت شرما، چوتھے نمبر پر کیوی بیٹسمین روز ٹیلز، جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے نئی رینکنگ جاری ہونے کے فوری بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں 302 رنز بناکر نہ صرف مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ آئی سی سی ون ڈےانٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں بھی پہلے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.