قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورلڈ کپ کے لئے منتخب قومی اسکواڈ سے مطمئن نہیں جبکہ ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہونے والے مصباح الحق نے بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تشکیل میں مشاورت نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں، کپتان کو اعظم خان اور صہیب مقصود کی ٹیم میں سلیکشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے مشاورت کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا، بابر اعظم فہیم اشرف اور فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے حامی تھے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بابراعظم نے رمیز راجہ کو دو مرتبہ فون کیا، رمیز راجہ نے کپتان کی بات ضرور سنی لیکن انہیں پیغام دیا گیا کہ زیادہ فوکس کھیل پر رکھیں، کھلاڑیوں کو اِن آؤٹ کروانے پر توجہ کم کریں۔
Comments are closed.