بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 5 اور 6 اگست کی رات سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوان، میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس نے جامِ شہادت نوش کیا۔
جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جس سے سکیورٹی فورسز کی بھرپور تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا اندازہ ہوتا ہے۔
شہید میجر رضوان کی بہادری کو خراج تحسین
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر محمد رضوان طاہر کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔ وہ دہشتگردی کے خلاف کئی کامیاب آپریشنز میں پیش پیش رہے اور ہمیشہ اپنے جوانوں کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔ ان کی قیادت اور قربانی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
سینی ٹائزیشن آپریشن جاری
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی مذمت
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈین سپانسرڈ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں پاکستان کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں، اور یہ عزم مزید مضبوط ہو چکا ہے کہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔
Comments are closed.