کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بارودی سرنگ نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔ دو جولائی کو دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کے حوالے سے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر جنرل ایریا بلور میں سیکیورٹی فورسز نے گشت شروع کیا۔
دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستوں کو بند کرنے کے لیے ناکہ بندیوں کا عمل جاری تھا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ایک گروہ نے گشت کے دوران گھات لگا کر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قوم کے دو بہادر بیٹوں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے شہادت کو گلے لگا لیا جبکہ فائرنگ سے دوسرا سپاہی زخمی ہوگیا۔
حملے کے دوران شہید ہونے والے میجر ثاقب حسین کی عمر 31 سال اور ضلع سانگھڑ، سندھ کا رہائشی تھا جبکہ نائیک باقر علی جس کی عمر 26 سال تھی اور ضلع دادو کا رہائشی تھا۔
Comments are closed.