افغانستان میں کشیدگی،پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول اور امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

پابندی فاریکس ایسوسی ایشن نے لگائی، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ افغان کرنسی کی فروخت اور خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ افغان کرنسی کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، افغانستان کی نئی حکومت ہی کرنسی کے بارے میں فیصلہ کرے گی، ایسی صورتحال میں افغان  کرنسی میں کاروبار نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.