راولپنڈی :بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پرخودکش حملہ ، خود کش بمبار افغان شہری نکلا۔ واقعے میں دو شہری جام شہادت نوش کر گئے جبکہ تین جوانوں سمیت د س ز خمی ہوئے ۔ 2022 سے اب تک یہ سولہواں خود کش بمبار ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، خود کش بمبارحافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا ۔ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ، بہادر شہریوں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دہشت گرد کی شناخت رابن اللہ ولد خانور گل کے نام سے ہوئی جس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے، اس سے ثابت ہوتاہے کہ افغانستان کی قانونی دستاویز رکھنے والے افراد بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
Comments are closed.