بارسلونا۔ سپین کے صوبے کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 15 روز کے لئے بار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ ریسٹورنٹس کو صرف خوراک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ نئی پابندیوں کا اطلاق جمعرات کی رات 12بجے سے ہوگا اور پابندیاں 15 روز تک برقرار رہیں گی۔عوام میں چہرے کے ماسک لازمی رہیں گے ، معاشرتی اجتماعات کو 6 افراد تک محدود رکھا جائے گا،
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ نئی پابندیوں کے اثرات شاپنگ سنٹرز، جم، سینماگھروں، تھیٹر اور کھیل کے میدانوں ہر بھی ہوں گے۔ 400 مربع میٹر والاسٹور صرف 30 فیصد گاہکوں کو خدمات مہیاکرسکے گا۔ جبکہ جم، سینما، تھیٹرز کے لئے 50 فیصد حد مقرر کردی گئی ہے۔
کوروناوائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافے کے باعث کاتالان یونیورسٹییاں جمعرات سے آن لائن لیکچر دیں گی۔حکومت نے کمپنیوں اور یونیورسٹیوں پر زور دیا ہےکہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کو روکنے کے لئے اگلے دو ہفتوں تک دورٹیلی ورک کو ترجیح دیں۔
وزیر صحت البا ورگس نے کہا کہ ایک ہفتے میں آئی سی یو میں داخل لوگوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اور اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 1000 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ نئی پابندیاں پہلے سے موجود کوویڈ 19 کے دیگر تمام اقدامات کو یکجا اور تبدیل کردیں گی، اور حکومت کو امید ہے کہ وہ عدالتی منظوری کے بعد جمعہ کو لاگو ہوں گی۔
بارسلونا ایسوسی ایشن آف بارز اور ریسٹورنٹس نے متنبہ کیا ہے کہ بندش کے حکم کے بعد بارسلونا کے حالات مزید برے ہوں گےجس سے کاتالونیا کی معیشت کا پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔اس اقدام کی منظوری کے بعد وہ قانونی طور پر عدالت میں چیلنج کرنے کے لئے تیار ہیں۔
Comments are closed.